افریقین نیشن کپ کا سیمی فائنل میدان جنگ بن گیا

African Nations Cup

African Nations Cup

مالابو (جیوڈیسک) افریقین نیشن کپ کے سیمی فائنل میں کھیل کا میدان،میدان جنگ بن گیا، گھانا اور EQUATORIAL GUINEA کے درمیان میچ تماشائیوں کے جھگڑے کے باعث آدھے گھنٹے سے زیادہ کھیل رکا رہا MALABO میں ہونے والے سیمی فائنل میں ریفری کا ہوم ٹیم EQUATORIAL GUINEA کےگول کیپر کو ریڈ کارڈ دکھانا جھگڑے کا سبب بن گیا۔ گھانا کو پنالٹی ملی اور اس نے گول کر دیا

اس کے بعد ہوم ٹیم کے چاہنے والوں نے حریف تماشائیوں پر ہلہ بول دیا،کھِیل رک گیا اور تماشا شروع ہو گیا۔ کراؤڈ نے گراونڈ میں بوتلیں اور ڈرنکس کے کین بھی پھینکے، پولیس نے جھگڑے پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔

لوگوں کو حراست میں بھی لیا۔ میدان میں ہیلی کاپٹر بھی لانا پڑا۔ بمشکل پولیس اور انتظامیہ حالات پر قابوپانے میں کامیاب ہوئی اور بقیہ میچ پورا کیا گیا لیکن باقی ماندہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم تماشائی موجود نہ تھے۔