پاکستان(جیوڈیسک)پاکستانی ٹیم کے آل رانڈر شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرنے کے لئے دو وکٹیں درکار ہیں۔
شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز تو حاصل ہے ہی لیکن اب وہ بالنگ میں بھی دو وکٹیں لے کر ساڑے تین سو وکٹیں لینے والے پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے آٹھویں بولر بن جائیں گے۔ سابق کپتان وسیم اکرم پانچ سو دو وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے کامیاب ترین بولر ہیں۔ آفریدی تین سو باون ایک روزہ میچز میں اب تک تین سو اڑتالیس شکار کرچکے ہیں وہ ایک اور اعزاز سے صرف دو وکٹوں کی دوری پر ہیں۔
ڈربن میں جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگاکر وہ اس میچ کو یاد گار بناسکتے ہیں۔ آفریدی کی بہترین بولنگ اڑتیس رنز کے عوض چھ وکٹیں ہیں۔ شاہد آفریدی پاکستان کی جانب سے چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔