لاہور (جیوڈیسک) ویرات کوہلی بھی لالہ کے مداح نکلے، بھارتی کپتان نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیےاپنا بلا تحفے میں دے دیا۔ بوم بوم نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ویرات کوہلی نے بھی ٹویٹر پیغام میں شاہد آفریدی اور انکی فاؤنڈیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے شاہد آفریدی کو ان کی ریٹائرمنٹ پر آٹو گراف والی شرٹ بھی تحفے میں دی تھی۔ پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان آف دی فیلڈ دوستی ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سرفرازالیون کے ہاتھوں کراری شکست کھانے کے بعد کئی پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے تھے۔