آفریدی بڑ ا نہیں ہوا، کیرئیر کا آخری دور ہے، کڑوا کڑوا تھو تھو، میٹھا میٹھا ہپ ہپ

Shahid Afridi

Shahid Afridi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے قومی ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو ہیکل جیکل اور مسٹر بین قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اب تک بڑ ا نہیں ہوا، پڑھے لکھے اور جاہل میں یہی فرق ہوتا ہے، شاہدآفریدی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

لیکن افسوس کہ وہ ابھی تک بڑا نہیں ہوا، وہ چاہتے ہیں کہ پرفارمنس نہ دینے پر بھی ان کی تعریف ہو۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ اگنور کر اگنور، آفریدی کے کیر ئیر کا آخری دور چل رہا ہیان کا کہنا تھا کہ ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں فرق ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی زبان کے بجائے بلے سے کھیلیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ کو فالو نہ کریں، ان کا کیرئیر تباہ ہو جائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ان کے ساتھ کڑوا کڑوا تھو تھو، میٹھا میٹھا ہپ ہپ والا مسئلہ ہے۔