دبئی (جیوڈیسک) شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف بوم بوم اننگز کھیل کر فتح ہی نہیں دلائی بلکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔
دبئی کا میدان شاہد آفریدی کی ناقابل شکست اننگز سے یادگار بن گیا۔ بوم بوم آفریدی کا بلا ایسا بلا بنا کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح اور شاہد آفریدی کو عالمی اعزاز دلا گیا۔ قومی آل رانڈر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ایوارڈز کے ساتھ دنیا کے نمبر ایک کرکٹر بن گئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنی بوم بوم اننگز سے نہ صرف سری لنکا سے جیت چھین لی بلکہ آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن کو مین آف دی میچ ایوارڈ میں سر فہرست ہونے کے اعزاز سے بھی محروم کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب شین واٹسن اور محمد حفیظ آٹھ آٹھ مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔