آفریدی کےبیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا، مصباح الحق

Misbah

Misbah

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی شاہد آفریدی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے،ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان کا وہ مطلب نہیں جو نکالا گیا ،جو بھی پاکستانی کرکٹر بھارت جاتا ہے انہیں اتنی سپورٹ ملتی کہ ایسا لگتا ہے کہ سب اس کے ساتھ ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان پر بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملنے کے بیان پر خوب شور مچا ،جس پر پی سی بھی شاہد آفریدی سے ناراض ہوگیا اور آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی نے جو کہا یقینا ً ان کا مقصد وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ہے ،ذرا سی بات ادھر ادھر ہوجائے تو اس کا مفہوم ہی بدل دیا جاتا ہے،ہمارے کرکٹر کو پاکستان ہی میں بہت پیار کیا جاتا ہے جبکہ بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ ملتی ہے۔