کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کے سوئم پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان نے انکی رہائشگاہ پر بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے یاسین آباد شہداء کے قبرستان میں آفتاب احمد کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد کے واقع سے بہت سی باتیں واضح ہوئی ہیں، ایم کیو ایم عرصہ دراز سے کہہ رہی تھی کہ سب اچھا نہیں ہو رہا، کہیں نہ کہیں گڑبڑ ہے، آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ اسکی موت تشدد کے باعث ہوئی۔
آفتاب احمد کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن نے نام پر ایم کیو ایم کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد کیس انتہائی اہم ہے۔
ادارے کے سربراہوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ تشدد کرنے والی کالی بھیڑوں کو باہر نکالیں۔