کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز کی حراست میں آفتاب حسین کی ہلاکت کا معاملہ. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور حقائق سامنے لانے کی ہدایت بھی کر دی۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے سیکٹر کمانڈر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق واقعہ میں ممکنہ طور پر ملوث اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب حسین کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد رینجرز نے ان کا نوے روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا ۔ دوران تفتیش طبیعت خراب ہونے پر آفتاب حسین کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔