کراچی (جیوڈیسک) ڈاکٹر فاروق ستار کے کوارڈینٹر آفتاب حسین کی رینجرز کے زیر حراست میں انتقال کی خبر جب اہل خانہ کو ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا ۔ والدہ جہاں بیٹے کو پکارتی رہیں وہیں بچے اپنے بابا کو یاد کرتے رہے۔
آفتاب حسین کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹا مکمل صحت مند تھا اسے آج تک کبھی سر میں بھی درد نہیں ہوا۔ آفتاب حسین نے لواحقین میں ڈھائی سالہ بیٹے سمیت پانچ بچوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا۔
آفتاب حسین کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت اراکین رابطہ کمیٹی اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ایم کیو ایم نے آفتاب حسین کے انتقال پر آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔