ممبئی (جیوڈیسک) شردھا کپور نے بالی ووڈ فلم “ملن ٹاکیز” میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکا رکر دیا ہے۔ شردھا کو ہدایتکار تگمانشو ڈھولیا کی اس فلم میں پریانکا چوپڑا کی جگہ مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ فلم میں اپنے اس کردار میں دلچسپی نہیں لے رہی ہیں۔
ڈائریکٹر تگمانشو نے شردھا کپور کے فلم میں کام نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ شردھا پہلے ہی بالاجی کی ایک فلم ولن میں جلوئہ گر ہو رہی ہیں اور اسی لیے ایک ہی بینر تلے بننے والی دو فلموں کی تاریخوں کو ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا۔
ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں شاہد کیساتھ ہیروئن کا کردار نبھانے کیلئے نئے چہرے کی تلاش میں مصروف ہیں۔