آفریدی نے دل بھی جیتے ریکارڈز بھی بنائے

Afridi

Afridi

کچھ دن قبل ملالہ ڈے منایا گیا اور چودہ جولائی کو تھا بوم بوم لالہ ڈے جی ہاں شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے صلاحیتوں کے ایسے جوہر دکھائے کے سب دنگ رہ گئے۔ ون ڈے کرکٹ میں ایک دن میں آفریدی نے کروڑوں شائقین کے دل ہی نہیں جیتے متعدد ریکارڈز بھی بنائے۔ وہ ریکارڈز کیا ہیں جانتے ہیں

شاہد خان آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے میچ میں کتنے ریکارڈ بنائے شاید خود آفریدی کو بھی نہیں معلوم ہوگا۔ مشکل وقت میں بیٹنگ پر آئے تو بیٹ ایسا چلا کے ویسٹ انڈین بولرز کے چھکے ہی چھوڑا دیے۔ چھیتر رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر سب کو حیران کیا تو پھر اپنی گھومتی چکراتی گیندوں سے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر دنیائے کرکٹ میں سات ہزار رنز اور تین سو پچاس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔ یہ ہی نہیں بوم بوم کیرئیر میں تین مرتبہ پچاس سے زائد رنز اور پانچ وکٹ حاصل کرنے والے بھی واحد کھلاڑی ہیں۔

دنیا کو کوئی دوسرا کھلاڑی یہ کارنامہ دو بار سے زائد نہیں کرسکا۔ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں بارہ رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کیں جو پاکستان کی جانب سے بہترین بولنگ ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر چمندا واس کے بعد اننگز میں دوسری بہترین بولنگ ہے۔ بوم بوم اننگز میں سات وکٹ لینے والے دنیا کے واحد اسپنر ہیں اس سے قبل دنیا کا کوئی اسپنر اتنی اچھی بولنگ نہیں کرسکا۔