مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او افضل ڈوگر کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار، دو کلو 535 گرام چرس برآمد، تین الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ای ایچ او تھانہ مصطفی آباد افضل محمود ڈوگر نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو 535گرام چرس بر آمد کرلی، جن میں چوک شاہ نواز سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش محمد رمضان عرف کالا سے ایک کلو دس گرام،چھٹیانوالہ سے گرفتار ہونے والے راشد میو سے ایک کلوبیس گرام جبکہ سرہالی روڈ پر چل پھر کر چرس فروخت کرنے والے شہباز عرف کمانڈوسے 505گرام چرس بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا، ایس ایچ او افضل محمود ڈوگر نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر علاقہ سے منشیات فروشوں، سود خوروں اور جواریوں کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، عوام علاوہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اسلام آباد دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال نقصان دہ ہوگا ، حکومت مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے، ماڈل ٹائون کا تاریخ کو دہرایا گیا تو حالات کنٹرول سے باہر ہوں گے، دہشت گردوں کو ملک میں انتشار پھیلانے کا موقع ملے گا، ناموس رسالت پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر سیاست چمکانے کی بجائے انصاف کے تقاضوں کو پورا کروانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی بھی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، ناموس رسالت کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے،ذمہ دارون انتشار پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور افہام و تفہیم سے دھرنے ختم کروائیں، طاقت کا استعمال ملک و قوم اور حکومت کیلئے نقصان دہ ہو گا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اپنی تعینات کے دوران میرٹ میری اولین ترجیح ہو گی، منشیات فروشوں، جواریوں، سود خوروں و سماج دشمن عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، صحافیوں کی مثبت تنقید میرے لئے مشعل راہ ہو گی، علاوہ کو امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد افضل محمود ڈوگر نے صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی قیادت میں ملنے والے پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سماج دشمن عناصر کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، وفد میں صدر محمد عمران سلفی، سعید احمد بھٹی، شاہد عمر، زبیر احمد بھٹی، ڈاکٹر اسلم انصاری، احمد جمال ایڈووکیٹ، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی،ارشد علی جوئیہ، محمد اکمل کھوکھر،طاہر میو، آصف امین،رانا توقیر احمد، عمر شاہین، رانا عرفان، حاجی عبدالقادر، ذوالفقار علی ، صابر علی سمیت دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کہا کہ سکول ٹائم پر گزلز سکولز کے راستوں پر آوارہ لڑکے لڑکیوں کو تنگ کرتے ہیں جس پر ای ایچ او افضل محمود ڈوگر نے صبح کے وقت اور چھٹی ٹائم پر پولیس گشت لگانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی بچیاں ہماری کو تنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126