افضل گورو کی پھانسی خفیہ رکھنا غلط ہے،عمرعبداللہ

Omar Abdullah

Omar Abdullah

مقبوضہ کشمیر(جیوڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے افضل گورو کی پھانسی کو خفیہ رکھنے پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ پھانسی کشمیری نوجوانوں میں بھارت سے دوری کے جذبات کو بھڑکانے کا سبب بنے گی۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ افضل گرو کی پھانسی ایک طے کردہ سزا کا معاملہ نہیں تھا۔ انہوں نے اس پھانسی کے حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے قوانین نظرانداز کیے جانے پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔

عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ افضل گورو کو پھانسی سے دینے قبل ان کے خاندان سے ملاقات کرانے اور آخری بار انہیں الوداع کہنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔