نئی دہلی (جیوڈیسک) ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک گنگولی کا کہنا تھا کہ افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی۔
اشوک گنگولی کے مطابق افضل گورو کو اپیل کے لئے مناسب وقت نہیں دیا گیا تین فروری کو ان کی معافی کی درخواست مسترد ہوئی اور 9 فروری کو پھانسی دی گئی۔
اشوک گنگولی کا کہنا تھا کہ افضل گورو کو ان کے خاندان والوں سے بھی ملنے نہیں دیا گیا جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔