نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے پی ڈی پی کی جانب سے محمد افضل گورو کی باقیات کی واپسی کے مطالبے کیخلاف ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی دوبار ملتوی کی گئی۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے واضح کیا افضل گورو کے باقیات کی واپسی عمل میں نہیں لائی جائیگی۔
ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، نظریں جھکا کر جینا پسند نہیں، آنکھ دکھانے سے رشتے نہیں بنتے، لہذا نظریں ملا کر سب کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔