افضل گرو کی پھانسی، مقبوضہ کشمیر میں حالت کشیدہ

KASHMIR PROTEST

KASHMIR PROTEST

بھارت (جیوڈیسک)بھارتی پارلیمان پر حملے کی سازش کے مبینہ مجرم افضل گورو کو خفیہ طور تہاڑ جیل میں پھانسی دیے جانے کے دو ہفتوں بعد بھی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں۔

حریت رہنما نظر بند ہیں ۔ میرواعظ عمرفاروق نے کشمیری قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ افضل گورو کی لاش واپس لانے کے لئے مشترکہ پالیسی مرتب کریں۔ حریت کانفرنس نے افضل گرو کی لاش کیلئے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے۔ بھارتی حکومت نے دوبارہ سیکورٹی کے حوالے سے پابندیاں نافذ کردی گئیں تاہم سرکاری طور کرفیو لگانے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں تین روزہ ہڑتال کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ جمعے کو قابض فوج نے مظاہرین پر کالی مرچ سے بنی گیس کی گولیوں کی بارش کی۔ جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ سرینگر سمیت کئی علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جگی جگہ ناکے لگے ہوئے ہیں۔ گاڑیوں اور لوگوں کی آمدورفت پر پابندی ہے۔