افضل رضا قادری کی زیر صدارت دارالعلوم محمدیہ غوثیہ تنگ کلاں تتلے عالی میں منعقدہ ہوا

لاہور: اصلاح ملت فاؤنڈیشن کا اہم اجلاس فاؤنڈیشن کے بانی معروف مذہبی وسماجی شخصیت قاری محمد افضل رضا قادری کی زیر صدارت دارالعلوم محمدیہ غوثیہ تنگ کلاں تتلے عالی میں منعقدہ ہوا جس میں علاقہ بھر کے علماء نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فاؤنڈیشن کی ذیلی کمیٹی (اصلاح ملت علماء کونسل )کا قیام عمل میں لایا گیا ،بانی محمد افضل رضا قادری نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کونسل کے قیام سے تعلیمات اسلامیہ کی ترویج واشاعت کا کام بڑی تیزی سے ہو گا۔کونسل کے ذمہ داران ہر مذہبی وملی تہوار کو قوم میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے جس میں قوم میں بیداری پیدا ہوگی۔

نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفی اور مذہب و ملک کی محبت کوٹ کوٹ کر بھردی جائے گی ۔ہم کونسل کے پلیٹ فارم سے نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے ایوان اقتدار میں بھی دستک دے گے ۔قاری محمد افضل رضاقادری نے مزید کہا کہ اصلاح ملت علماء کونسل کے ذمہ داران نظام مصطفی کے نفاذ کے داعی اور عقیدہ ختم نبوت کے پہرے دار ثابت ہونگے ۔اجلاس میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کے چیئرمین ڈاکٹر اشفاق ربانی ،حلقہ تھانہ تتلے عالی کے چیئرمین قاری طارق محمود سلطانی ،مفتی افتخار احمدساقی ،اعجاز احمد قمر ،حافظ فلک شیر رضوی ،قاری محمدعارف رضوی ودیگر نے ڈاکٹر اشفاق احمد ربانی کو عمرہ شریف کی سعادت پر مبارکباد پیش کی۔