اے جی آفس ملازمین کا سیاہ پٹیاں باندھ کر دوسرے روز بھی احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) اے جی آفس پنجاب کے ملازمین نے ا ٓؤٹ آف ٹرن پروموشن کیخلاف کمیٹی بننے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور بازوپر کالی پٹیاں باندھ کر سرکاری فرائض سرانجام دئیے۔

چیئرمین ایپکا اے جی پنجاب محمد اکرم سلطا ن نے واضح کیا کہ اگر ہمارے احتجاج پر کمیٹی ختم نہ کی گئی تو پھر اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

ملازمین نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ان کی تنزلیوں پرسی جی اے کے خلاف ایکشن لیا جائے۔