اسلام آباد (جیوڈیسک) اکانٹنٹ جنرل پاکستان ذرائع نے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے جوڈیشل الانس پر اعتراض کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ الانس صرف جج صاحبان کو ہی دیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ میں وفاقی محتسب سلمان فاروقی تقرری کیس کی سماعت کے دوران اے جی پی آر حکام کا کہنا تھا کہ سلمان فاروقی کی تقرری کا نوٹیفکیشن 14 جنوری کو ملا۔ انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا تھا۔
اے جی پی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں سلمان فاروقی کے جوڈیشل الانس پر اعتراض ہے کیونکہ یہ الانس صرف جج صاحبان ہی وصول کر سکتے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی کو بھی اس کیس میں سچ بولنے پر برطرف کیا گیا۔