آغا خاندان کی مسلسل چوتھی نسل بالی وڈ سے وابستہ

Sasha Agha

Sasha Agha

کراچی (جیوڈیسک) معروف گلوکارہ اور اداکارہ سلمی آغا کی بیٹی ساشا آغا کی فلم اورنگزیب باکس آفس پر تو کوئی کمال حاصل نہ کر پائی تاہم ساشا آغا کے بالی وڈ کا حصہ بننے سے آغا خاندان کی چوتھی نسل بالی وڈ کا حصہ ضرور بن گئی۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم اورنگ زیب کے بعد آغا خاندان بھی بالی وڈ کے ان نمایاں خاندانوں میں شامل ہو گیا۔

جن کی مسلسل چوتھی نسلیں فلمی صنعت سے وابستہ ہیں ،ساشا آغا ماضی کی معروف ہیروئن اور گلوکارہ سلمی آغا کی بیٹی ہیں، جنہوں نے بالی اور لالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا، کئی گیت گائے ،سلمی آغا کی والدہ نسرین بیگم بھی اداکاری کے شعبے سے منسلک رہیں، بھارتی فلم شاہ جہاں میں مرکزی رول کیا۔

نسرین بیگم برصغیر کے معروف موسیقار اور گلوکاررفیق غزنوی اوراداکارہ انوری بیگم کی بیٹی، سلمی آغا کی والدہ اورساشا آغا کی نانی ہیں، اے آر کاردار کی 1932 میں بننے والی فلم ہیرر انجھا میں رفیق غزنوی نے ہیرو، انوری بیگم نے بطور ہیروئن کام کیا، ساشا آغا کے بالی وڈ کا حصہ بننے سے آغا خاندان اور کپور خاندان میں مماثلت کے ساتھ دونوں خاندانوں کی بالی وڈ سے محبت اور لگاو بھی بھرپور انداز میں سامنے آ گیا۔