کراچی (جیوڈیسک) آغاخان یونیورسٹی ایگزمینیشن بورڈ میٹرک کے امتحانات میں طالبات بازی لے گئیں۔ پہلی تینوں پوزیشن کراچی کی طالبات نے حاصل کیں۔ آغا خان بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن رطابہ ندیم نے 93 اعشاریہ 8 فیصد نمبرلے کر حاصل کی۔
مریم زھرہ نے 92 اعشاریہ 9 فیصد لے کر دوسری اور خضرا فاطمہ نے 92 اعشاریہ 7 فیصد نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات ملک بھر کے28 شہروں میں ہوئے جن کے لیئے 32 امتحانی مراکز بنائے گئے تھے مجموعی طورپر نتیجہ 81 فیصد رہا۔