کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں ۔ وہ ان سے ڈرنے والے نہیں۔ جس ملک میں انہیں انصاف نہیں ملا عام آدمی کو کیا ملے گا۔کراچی کےنجی ہوٹل میں چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کے تحت سابق صدر پرویز مشرف کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ اُن کے خلاف جعلی مقدمات بنائےگئےہیں لیکن وہ کسی جعلی کیس سے ڈرنے والے نہیں۔
سابق صدر کہنا تھا کہ جس ملک میں اسلامی قانون نہ ہو، اُسے اسلامی ملک نہیں کہنا چاہیے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ملک میں مزید 50 ارب ڈالر لگے ہیں گزشتہ کئی سالوں میں لیکن کہیں دکھائی نہیں دے رہے سب اپنی باریاں لے رہے ہیں۔ ملک کو مضبوط کرنے کے لئے آئین بنایا جاتا ہے اور ملک اور آئین متوازی نہیں چل سکتے، آئین قرآن نہیں ہے جو اس میں رد و بدل نہیں کی جاسکتی۔