ہمارے خلاف بہت بڑا پراپیگنڈا ہوا جس میں جنگ اور جیو بھی ملوث ہے، عمران خان

Imran

Imran

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بہت بڑا پراپیگنڈا ہوا جس میں پاکستان کا ایک میڈیا ہاؤس جیو اور جنگ بھی ملوث ہے۔ اسلام آباد ڈی چوک پر انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ گروپ میں ایسے صحافی بھی موجود ہیں جنہیوں نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور اس کے لئے میں حامد میر کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن جیو کا مالک میر شکیل الرحمن دبئی میں بیٹھا ہوا ہے جو بیرون ممالک سے پیسے لے کر اپنا ایجنڈا پورا کر رہا ہے۔

میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہیں اس کام کےلئے کتنے پیسے ملے۔ آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، اگر کسی نے غلطی کی تو اس پر تنقید کی جائے لیکن اسے تباہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ جیو مشرقی بارڈر پر امن اور مغربی بارڈر پر جنگ کی آشا چلاتا رہا اور جب میں نے امن کی بات کی تو مجھے طالبان خان بنا دیا گیا۔