میرے مخالف میری جیت سے خوفزدہ ہیں، ہم عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آؤنگا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان
Posted on April 13, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
جمبر : نوازشریف پاکستان کے عوام کی دھڑکن ہیں۔ عوام جانتی ہے کہ کس نے ملک کی خدمت کی ہے اور کس نے عوام کو لوٹا ہے ۔ سونامی خان نے جو کچھ بویا وہ اس نے کاٹ لیا ہے۔ اب سونامی خان الیکشن سے فرار چاہتا ہے جوناممکن بات ہے۔ آنیوالی حکومت میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی ہوگی۔
عوام کی دعا اور ووٹ کی طاقت سے میں اس بار اپنے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادوں گا۔ان خیالا ت اظہار مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 142کے امیدوار اور ضلع قصور کے صدر رانا حیات خان نے کارنر میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
رانامحمد حیات خان کہا ہے کہ میاں نوا زشریف ملک کا سرمایہ ہیں۔نواز شریف کی والہانہ قیادت کی وجہ سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے کہا میں نے اپنے اقتدار کے دوران سپیکر ہاؤس اور پیپلز ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھے۔
حلقے کی عوام جانتی ہے کہ کون عوام کی خدمت کی غرض سے سیاست کررہاہے اور کون پیسہ کمانے کی غرض سیاست کررہا ہے ۔ ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔اسی لیے عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے۔مسلم لیگ ن جمبر کے رہنما اور سابق کونسلر عقیل خان، سید ذاکر شاہ،رانا محفوظ ،رانا شرافت ، امین خانزاد ہ اور رانا سکند رحیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔