پاکستان (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل کی ایم آر آئی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہو گئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہیکہ نیورولوجسٹ سے مشورے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق عمر اکمل اپنی ایم آر آئی رپورٹ کے ہمراہ جمعرات اور جمعے کو مختلف نیورولوجسٹس سے معائنے کے لئے ملیں گے۔
جس کے بعد ویسٹ انڈیز میں عمر اکمل کو درپیش آنے والے مرض کے بارے علم ہو سکے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ کا اثاثہ ہیں۔ پی سی بی ان کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا تا کہ وہ بغیر کسی خطرے کے پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔