ممبئ (جیوڈیسک) لیجنڈ اداکارہ وحیدہ رحمن نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کی سوانح عمری پر فلم بنائی جائے۔ بھارتی لیجنڈ اداکارہ وحیدہ رحمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ انھوں نے حال ہی میں نسرین منی کبیر کی کتاب کنسورشین ود وحیدہ رحمن کی نقاب کشائی کی ہے۔ جو ان کی زندگی کی انمول یادوں کا نچوڑ ہے۔ انھوں نے کہاکہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کی سوانح عمری پر فلم بنائی جائے۔ بھارت میں اداکاروں اور اہم شخصیات کی سوانح عمری پر فلمیں بنانے کا رواج زور پکڑ رہا ہے۔
جس کی وہ مخالف نہیں لیکن بذات خود اپنی سوانح عمری پر فلم بنوانا چھا نہیں لگے گا اور اس ناپسندیدگی کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہاکہ انڈسٹری چھوڑ کر بھی خوش اور مطمئن زندگی گزار رہی ہوں۔ اداکارہ آخری بار فلموں رنگ دے بستی اور دہلی 6 میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔