پیرمحل (نامہ نگار) پولیس اور حساس اداروں اور پاک آرمی کا چک نمبر 325 گ ب شورکورٹ کینٹ رفیقی ائیر بیس میں سرچ آپریشن 12 بور رپیٹر دو ، ایک 7 MM،12 بور پمپ ایکشن گولیاں بر آمد۔
تفصیل کے مطابق حساس اداروں ،پولیس اور پاک آرمی کا چک نمبر325 گ ب میں سرچ آپریشن، کے دوران مشتبہ افراد محمد رمضان ولد شیر محمد کے گھر سے 12بور رپیٹر ، اختر ولد حیدر علی قوم آرائیں کے گھر سے رائفل 7MMچھ گولیاںبارہ بور رپیٹر پانچ کار توس ، سلطان محمد ولد شاہ نواز کے گھر سے 12بور پمپ ایکشن بر آمدکرکے پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی۔