خیبرایجنسی : دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خیبر ون جاری، سترہ ہلاک

Asim Bajwa

Asim Bajwa

پشاور (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن خیبرون کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے سترہ دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ خیبر ایجنسی میں بھی دہشتگردوں کے قدم اکھاڑ دیئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے سپن قمرمیں آج پچاس سے ساٹھ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی۔

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سترہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالوں کو ماربھگایا گیا ہے۔فرارہونے والے دہشتگرد سترہ ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خیبرایجنسی میں متبادل ٹھکانے بھی تباہ کیے جا رہے ہیں جس سے شدت پسندوں کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو زبردست نقصان پہنچا رہی ہے۔