یجنڈے میں نیشنل سپورٹس پالیسی 2005ء کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی
Posted on September 3, 2013 By Geo Urdu اسلام آباد
اسلام آباد پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف ) کا جنرل کونسل اجلاس 7 ستمبر کو ہو گا۔ اجلاس میں متنازع نیشنل سپورٹس پالیسی 2005ء سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پی وی ایف کے ترجمان کے مطابق پی وی ایف کے صدر چوہدری محمد یعقوب اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں شرکت کیلئے فیڈریشن سے الحاق شدہ تمام یونٹس کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا ۔
اجلاس کے ایجنڈے میں نیشنل سپورٹس پالیسی 2005ء کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی جس کی وجہ سے کئی سپورٹس فیڈریشنز دو حصوں میں بٹ کر رہی گئی ہیں، اس کے علاوہ ملک میں کھیل کی گراس روٹ لیول ترقی و فروغ سمیت قومی ٹیم کی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔