فیصل آباد : بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو سزائے موت دینے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی گیڈر ببھکی کو ہم جوتے کی نوک پر لکھتے ہیں اس معاملے پر حکومت اور پاک فوج کا ایکا بھارت کیلئے بہت بڑا پیغام ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے نے کہا کہ کل تک کل بھوشن کو اپنا بندہ تسلیم نہ کر نے والا بھارت آج اسے کس منہ سے بیٹا قرار دے رہا ہے جس شخص کو فوج نے جاسوسی کرتے اور پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچاتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہو وہ بے قصور نہیں ہو سکتا۔
بلوچستان اور سندھ میں دہشت گردی کر وانے میں ملوث کل بھوشن سزائے موت کا حقدار تھا جو اسے دیدی گئی اس معاملے پر بھارتی واویلا کسی صورت بھی درست نہیں ، بھارتی جاسو س کی کا لی کر توتوں سے متعلق پاکستان نے تمام دوست ممالک کو بتادیا تھا جبکہ چارج شیٹ بھارت کے حوالے کردی تھی ، جاسو س کو اپنی بے گنا ہی ثابت کر نے کیلئے 3 ماہ کا موقع بھی دیا گیا لہٰذا پوری قوم فیلڈ مارشل کورٹ کے اس فیصلے کی تائیدو حمایت کرتی ہے اور ہمارا بھی یہ مطالبہ ہے کہ کل بھوشن کو وقت ضائع کئے بغیر جلد سے جلد تختہ دار پر چڑھا دیا جائے۔