اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں، لوڈشیڈنگ میں کمی ہماری پہلی فتح ہے۔ عمران خان نے حکومت پر 11 مئی کا احتجاج روکنے کا الزام عائد کر دیا، کہتے ہیں پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیو حکومت کی بی ٹیم بنا ہوا ہے اور حکومت جیو کو کروڑوں روپے کے اشتہارات دے رہی ہے۔ عمران خان نے کہا جیو کے ساتھ مل کر جو دھنادلی کی گئی وہ پکڑی جائے گی، ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہم جلسہ کریں گے، محلوں میں چھپنے والے ڈر کیوں رہے ہیں، سونامی نالہ لئی میں بہہ جائے گی تو حکمران کیوں ڈر رہے ہیں، سسٹم ٹھیک ہونے تک تحریک نہیں رکے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا حکمرانوں نے دو نسلوں کو گروہی رکھ دیا ہے اور حکومت عوام کے پیسے سے اشتہاری مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پولیس کے زریعے کارکنوں کو تنگ کیا جا رہا لیکن ہمارے کارکن حربوں سے رکنے والوں میں سے نہیں وہ ہر صورت کل ڈی چوک پہنچے گے، اگر انتشار پیدا ہوا تو ردعمل آئے گا جس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سچ بولنا سیکھے، نواز شریف ہمیشہ ایمپائر ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں الیکشن سسٹم میں نیوٹرل ایمپائر کی جدوجہد کر رہے ہیں، کوئی غیر جمہوری مطالبہ نہیں کریں گے، نہ مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کیا، کسی سے لڑائی نہیں، دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں دلوانا چاہتے ہیں۔