آگرہ (جیوڈیسک) جاپانی سیاح چار سیاحوں کے اس گروپ میں شامل تھا جو تاج محل دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق سیاح شاہی دروازے کے پاس کیمرے سے تصویریں لے رہے تھے۔ اس دوران ٹیم کے تین رکن سیڑھیاں اتر کر آگے بڑھ گئے جبکہ ہیڈیكو نامی سیاح سیڑھیاں اترتے ہوئے سیلفی لینے لگا۔
اسی دوران ان کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے گر پڑے۔ حادثے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی دنیا بھر میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں جس میں لوگ سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھے۔