اتفاق گروپ قرض نادہندہ نہیں، ریفرنس واپس لیا جائے: نیشنل بینک

NBP

NBP

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان نے نیب کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اتفاق گروپ قرض واپس کرچکا ہے۔ لہٰذا اس کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا جائے۔ نیشنل بینک کی سربراہی میں بینکوں کے ایک کنسورشیم نے اتفاق گروپ کو قرضہ دیا تھا۔

عدم ادائیگی پر 2001ء میں اتفاق گروپ کے خلاف راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا۔ اب نیشنل بینک نے قومی احتساب بیورو کو خط میں لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والے کنسور شیم میں شامل تمام بینکوں کا قرضہ ادا کردیا گیا ہے۔ اب بینک ریکارڈ میں اتفاق گروپ نادہندہ نہیں رہا ، لہٰذا اُس کے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے۔