اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوار کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے،صدارتی امیدوار کے بارے میں فیصلہ پارٹی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آ باد ائرپورٹ پہنچنے پر انکا کہنا تھا کہ متفقہ صدارتی امیدوار کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ،فیصلہ پارٹی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 8 جولائی کو ڈھائی ہفتے کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔