معاہدہ طے پا گیا، کینیا کی کرکٹ ٹیم 11 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کریگی

Kenya Cricket Team

Kenya Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوش خبری یہ ہے کہ کینیا کرکٹ ٹیم جلد ہی پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان اے کے خلاف مہمان ٹیم کی سیریز کا شیڈول طے پا گیا۔

پی سی بی کے مطابق کینیا کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں پاکستان اے ٹیم کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کینیا کی ٹیم 11 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

مہمان کینیا اور پاکستان اے کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا ون ڈے 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دیگر میچز پندرہ، سولہ، اٹھارہ اور بیس دسمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں۔