پیرمحل کی خبریں 1/12/2016

Protest

Protest

پیرمحل (نامہ نگار) زرعی رقبہ کو ٹائون ظاہر کر کے لاکھوں روپے مکینوں سے ہتھیا کر ٹائون مالکان فرار،،، متاثرین کا ٹائون مالکان کے خلاف احتجاج ہماری داد رسی کرتے ہوئے رقم بازیاب کروائی جائے متاثرین تفصیل کے مطابق چک نمبر 762 گ ب میں محمد عاطف، محمد عارف پسران عبدالغفار اقوام آرائیں چک نمبر669/10گ ب نے زرعی رقبہ کو حافظ کالونی کے نام سے پرائیویٹ رقبہ پر ٹائون بناکر17سے زائد گھرانوں مبلغ24ہزار سے 45ہزار تک فی مرلہ کے حساب سے زرعی فروخت کرکے 17افراد میں سے دس افراد سے کل رقم وصول پالی جبکہ چار افراد کی نصف نصف رقم وصول پاچکے ہیں ٹائون مالکان نے تمام رقم کی ادائیگی پر ٹائون میں سولنگ بجلی پکی سڑک سیوریج اور انتقال رجسٹر ی بروقت اداکرنے کا وعدہ کیا مگر پانچ سال گذرنے کے باوجود نہ تو انتقال رجسٹری کروائی اورنہ ہی ٹائون میں پانی بجلی سڑک کی سہولیات فراہم کی بلکہ ٹائون کو جانے والا راستہ بند کرکے فرارہوگئے متاثرین جن میں۔عبدالسلام ولد محمد سلیمان ،محمد خالد ولد فقیرمحمد ،تنویر نواز ولد حق نواز ،طالب حسین ولد فقیرمحمد ،شمشیر علی ولد نورمحمد ،محمد انور ولد نظام الدین ،کاشف شہزاد ولد محمد شفیع ،محمد جمشید ولد جمال دین ،محمد اسلم ولد عبدالغنی ،سرور بی بی زوجہ مظہر عباس ،ساجد محمود ولد احمدنواز ، آصف سہیل ولد محمد شفیع ،اسد علی ولد محمد انور ،سلاورحسین ولد محمد اسلم نے احتجا ج کرتے ہوئے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام دی گئی تحریری درخواستوں میں کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے رقم بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Visit

Visit

پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل میونسپل آفیسر کا چیف آفیسر بلدیہ پیرمحل کے ہمراہ بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ پارک میں آرائشی پودوں کو لگایاجائے تفصیل کے مطابق رانا نواز خاں تحصیل میونسپل آفیسر نے طارق محمود کمبوہ چیف آفیسر بلدیہ پیرمحل کے ہمراہ بے نظیر بھٹو پارک کا دورہ کرکے پارک میںعوام کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر کرنے اور آرائشی پودوں کی تنصیب کا حکم دیا انہوںنے پارک میں صحت وصفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی
پیرمحل ( نامہ نگار ) دوگرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق محمد عامر Siمعہ ملازمان نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 275/16بجرم 392/411ت پ ملزم بر ریمانڈ جسمانی ناظم علی سے دوران انٹیروگیشن پسٹل 30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد کر کے قبضہ پولیس میں کر مقدمہ درج رجسٹر کیا محمد شفیق سے دوران انٹیروگیشن پسٹل 30بور معہ 5ضرب گولیاں برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج رجسٹر کیا۔