زرعی مداخل میں ہوشرباء اضافہ سے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، میاں رشید

Lahore

Lahore

لاہور : کسان بورڈ لاہور کے صدر میاں رشید منہالہ، جنرل سیکرٹری سردار عرفان اللہ پڈھانہ نے کہا کہ زرعی مداخل میں ہوشرباء اضافہ سے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے وفاقی اور چاروں صبائی حکومتوں نے کسانوں کو تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹ پیکج دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستان کی کل آبادی کا 70 فیصد افراد کا روزگار بلاواسطہ اور بلواسطہ زراعت سے منسلک ہے اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں زراعت کو سنبھالا دینے کیلئے حقیقی معنوں میں تاریخ کے سب سے بڑے پیکج کا اعلان کرتی ہیں تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی پہلی صف میں کھڑا ہو گا۔

ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل ہے کی وہ کسان راج پیکج میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔