زرعی زمین پر مبینہ قبضے کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا جاری، ٹریفک متاثر

Protest

Protest

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) نواب شاہ میں زرعی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف صبح سے قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہے اور قومی شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے قومی شاہراہ نواب ولی محمد بس اسٹاپ پر شامیانے لگا کر 11 گھنٹے دھرنا دے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں خواتین سمیت سیاسی و سماجی رہنما بھی شریک ہیں۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نواب ولی محمد گوٹھ میں بااثر افراد نے زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے،جب تک زمین سے قبضہ ختم نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا۔