کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کاشتکاروں کیلئے زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف 5 سو ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال 2014 -15 کیلئے زرعی قرضوں کا ہدف 5سو ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ گزشتہ مالی سال 2013-14 کیلئے زرعی قرضوں کا نظر ثانی شدہ ہدف 380 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم اس دوران 9 ارب روپے زائد 389ارب روپے کے قرضے کاشتکاروں میں تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ملک میں زرعی قرضوں کے حجم میں ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 20 فیصد ہے جبکہ ملکی تقریباً نصف آبادی اس شعبے سے وابستہ ہے۔
جبکہ ملکی زر مبادلہ کے حصول میں بھی اس کا حصہ انتہائی اہم ہے۔ماہرین کہنا ہے کہ اس شعبے میں مالی وسائل کی فراہمی سے شعبے کی کارکردگی بڑھا کر ملکی معاشی ترقی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔