اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے زرعی اصلاحات کیس میں فریق بننے کی تمام درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نئے فریقین اور صوبوں کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
عدالت عظمی کے دس رکنی لارجر بینچ نے زرعی اصلاحات کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کی حمایت کی۔ پنجاب اور سندھ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی جبکہ خیبر پختونخوا نے جواب جمع کرانے کیلئے چودہ دن کی مہلت مانگی۔
زمینداروں کے وکیل عبدالحفیط پیرزادہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا جبکہ درخواست گزار ورکرز پارٹی کے وکیل عابد حسن منٹو نے کہا کہ ایسی مثالیں موجود ہیں کہ عدالتوں نے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کی۔عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔