زرعی شعبہ میں بہتری، 2013 میں کھادوں کی فروخت میں اضافہ

Fertilizer

Fertilizer

کراچی (جیوڈیسک) زرعی شعبے میں بہتری سے سال دو ہزار تیرہ کے دوران کھادوں کی فروخت بڑھ گئی، مقامی طور پر تیار کردہ یوریا کی فروخت میں سولہ فیصد اضافہ ہوا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سال دو ہزار تیرہ کے دوران کھادوں کی فروخت تیرہ فیصد اضافے سے اٹھاون لاکھ ٹن رہی، مقامی طور پر تیار کردہ یوریا کی فروخت اڑتالیس لاکھ ٹن رہی۔

دسمبر کے دوران یوریا کی فروخت چھ لاکھ پچیس ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے، ماہرین کے مطابق یوریا کی فروخت میں اضافہ کی وجہ زرعی شعبہ کی صورتحال میں بہتری ہے۔