فیصل آباد کی خبریں 9/2/2014
Posted on February 10, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
ََََََََََنیزہ بازی کے بین الاقوامی مقابلے اور نیشنل ہارس شو 16 فروری سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شروع ہوگا
آسٹریلیا’ امریکہ’ برطانیہ’ جرمنی’ بھارت’ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے نیزہ بازشرکت کر یں گے،چیف آرگنائزر ملک نعیم
فیصل آباد ( ایچ ایس این)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام نیزہ بازی کے بین الاقوامی مقابلے اور نیشنل ہارس شو 16فروری سے شروع ہورہا ہے۔ 21فروری تک جاری رہنے والے بین الاقوامی مقابلوںمیں آسٹریلیا’ امریکہ’ برطانیہ’ جرمنی’ بھارت’ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے نیزہ بازشرکت کر رہے ہیں جبکہ نیشنل ہارس شو میں 200سے زائد قومی گھڑسوار مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ نیشنل ہارس شو کے دوران گھوڑوں کے بہترین بریڈ’ گھوڑا ڈانس اور چال باز گھوڑوں کے مقابلے بھی منعقد ہونگے۔ واضح رہے کہ امسال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی ہدایت پر نیزہ بازی کے مقابلوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اس میں دوسرے ممالک کی ٹیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا کہ دنیا کی سات بہترین ٹیمیں زرعی یونیورسٹی میں مدمقابل ہونگی۔ چیف آرگنائزر ملک نعیم کے مطابق بھارتی’ آسٹریلوی’ امریکی اور جرمنی کی ٹیمیں پہلی مرتبہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں شامل ہونگی جبکہ گزشتہ سال برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے گھڑسواروں نے حصہ لیا تھا۔
َََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِ———————
——————
انٹر یونیورسٹیز ڈرامیٹک مقابلوں کا ڈرامہ ‘ گھر کے چور” ٹریڈ میکر کی جانب سے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں کیا گیا
فیصل آباد (ایچ ایس این)آرٹس کونسل ،لائلپور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اپوا کے زیر اہتمام ڈرامیٹک مقابلوں کا ڈرامہ ‘ گھر کے چور” ٹریڈ میکر کی جانب سے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں پیش کیا گیا۔جس کے رائٹر وڈائریکٹر احمد نیازی تھے۔فنکاروں میں غفور کوڈو،شبیر آکاش،علی حیدر بھٹی،ایمان،احمد نیازی،اسلم چٹا،ودیگر فنکاروں نیاپنے فن کے جوہر دیکھائے۔ایم این اے رانا محمد افضل خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوںکو صحت مند سرگرمیوں کی مراہمی کے سلسلے میں فیصل آبا آرٹس کونسل، لائلپور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اپوا کی عملی کاوشوں کو سراہا اور یونیورسٹیزکے طلباء اور طالبات کی طرف سے مختلف موضوعات پر مبنی سٹیج ڈراموں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف فنون لطیفہ کی ترقی کیلئے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم پی ایز ڈاکٹر نجمہ افضل خان،حاجی خالد سعید،سیکرٹری اپوا انجم عالم ،کپل آف فیصل آباد،روٹری کلب انٹر نیشنل کے صدر رانا محمد اکرم خان ،کرکٹ کے کمنٹریٹر محمد ادریس اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔آخر میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی کی طرف سے کھیل ”گلوبل ویلج ” 10فروری بروز سوموار 5بج شام پیش کیا جائے گا۔
ََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِِِِِ———————
——————
پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی ،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے ،سی پی او
فیصل آباد ( ایچ ایس این)سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حید ر اشرف نے واضح کیاہے کہ صوبائی حکومت کی عائد کردہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر قانون متحر ک ہو جائے گا ۔نہ صرف پتنگ بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے قید حوالات تھانہ کیا جائے گا ،بلکہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں ایس ایچ او رضا آباد نے گزشتہ روز تین مقدمات درج کیے اور چار ملزمان عثمان ،محمد نعیم ،تنویراور غلام فرید کو گر فتار کیا اور ان کے قبضہ سے 295پتنگیں برآمدکیں، ایس ایچ او غلام محمد آباد نے تین مقدمات درج کیے اور ایک ملزم پرویز اختر ولد گلزارکے قبضہ سے 32گوٹ تیار 480خالی گوٹیں برآمد کیں ،تھانہ پیپلز کالونی میں گزشتہ ایک مقدمہ درج ہوا اور ایک ملزم اشر جاوید کو گرفتارکیا جس کے قبضہ سے 10عدد پتنگیں اور 02 گوٹ ڈور برآمدکیں تھانہ ڈی ٹائپ میں گزشتہ دو مقدمات درج کیے گئے جس میں دو ملزمان کلیم اللہ اور عمران کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے دس عدد پتنگیں اور نو عد د گوٹ برآمد ہوئیں اور تھانہ سول لائن میں گزشتہ ایک مقدمہ در ج کیا گیا اور ایک ملزم گرفتار کیا۔
ََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِِِِِ———————
——————
جنرل بس سٹینڈ سے ملحقہ گرائونڈ کو جھنگ روڈ ماڈل بازار کی طرز پر بنانے کیلئے مختص، حاجی خالد سعید
ریڑھی چھابڑی والوں کو دکانیں ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے بھی جل اٹھیں گے، اقبال شریف
فیصل آباد ( ایچ ایس این)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے اور میاں شہباز شریف کی طرف سے خاص ہدایات ہیں کہ عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن سکیمیں فوری شروع کی جائیں اورانہیں جلد از جلد مکمل کر کے عوامی خواہشات کی تکمیل کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی خالد سعید ایم پی اے نے جنرل بس سٹینڈ سے ملحقہ گرائونڈ کو جھنگ روڈ ماڈل بازار کی طرز پر بنانے کیلئے مختص کی جانے والی جگہ کا وزٹ کرنے کے موقع پر کیا۔ حاجی خالد سعید کے ہمراہ سیکرٹری آر ٹی اے چوہدری طارق محمود’ مسلم لیگ (ن) پی پی 66یوتھ ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری میاں اقبال شریف’ رانا حبیب اللہ’ ناظر حسین کے علاوہ جنرل بس سٹینڈ ذمہ داران بھی موجود تھے۔حاجی خالد سعید ایم پی اے نے کہا کہ ہم بسترا بازار کو ختم کر کے اس کی جگہ آٹو ورکشاپ بنا رہے ہیں کیونکہ ملکی حالات کے پیش نظر ہم دہشت گردوں کو کوئی ایسا موقع نہیں دے سکتے جس کے لئے بعد میں ہمیں پچھتانا پڑے۔ کیونکہ رات کو جو لوگ یہاں سوتے ہیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ لوگ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں اور ان کے کیا ارادے ہیں۔ حاجی خالد سعید نے مزید کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی اس گرائونڈ کو ہم جھنگ روڈ کی طرز پر ماڈل بازار بنا رہے ہیں جہاںدوکانیں’ ہوٹل وغیرہ بنائے جائیں گے جو ریڑھی چھابڑی والوں کو الاٹ کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ ہم یہاں گرین بیلٹ کی رینویشن کر رہے ہیں اس کے لئے ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے اور فنڈز مہیا کر دیئے گئے ہیں جلد ہی اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا اور لوگوں کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے جوائنٹ سیکرٹری میاں اقبال شریف نے ایم پی اے حاجی خالد سعید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنرل بس سٹینڈ کو جدید طرز پر بنانے اور یہاں پر ماڈل بازار بنانے کیلئے فنڈز مہیا کئے۔ میاں اقبال شریف کہا کہ یقینا یہ منصوبہ مکمل ہونے سے جنرل بس سٹینڈ جدید ہہولتوں سے مزین ہو جائے گا اور یہاں پر دہشت گردی کا خوف بھی ختم ہو جائے گا اس کے علاوہ ریڑھی چھابڑی والوں کو دکانیں ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے بھی جل اٹھیں گے۔
ََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِِِِِ———————
——————
امریکہ براستہ سعودی عرب پا کستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے،سنی تحریک
نوازشریف سعودی عرب کی حکومت کو پا کستان مسلکی بنیادوں پر فرقہ واریت کو ہوا دینے سے باز کریں
فیصل آباد ( ایچ ایس این)سنی تحریک کے ڈویژنل قائمقام صدر محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ امریکہ براستہ سعودی عرب پا کستان میں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔سعودی عرب ایک مخصو ص مکتبہ فکر کو ماڈل مساجد ،مدارس ،لائبریریوں کے نام پر فرقہ واریت کے اڈے قائم کرکے دے رہا ہے۔سعودی حکومت پا کستان کے اندرونی معا ملات میں مداخلت سے باز رہے۔پا کستان حکومت 1980کی کہانی دہرانے سے پرہیز کرے۔وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ایک مخصو ص مکتبہ فکر کے عسکری وونگ ،مذہب کے نام پر بنائے گئے جہادی تربیتی کیمپ،تعلیمی اداروں کے نام پر بنائے فرقہ واریت کے اڈے فوری بندکروائیں۔ملک و قوم اس بار مذہبی فرقہ واریت کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔حکمرانوں کو دانشمندی سے کام لینا چا ہئے ۔کسی بھی ایک فرقہ کو تقویت دیکر دوسرے کے مذہبی جذبات کا قتل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر صا حبزادہ معنم حسین صدیقی،ضلع جھنگ،تحصیل اٹھارہ ہزاری،چنیوٹ،تحصیل کمالیہ،تحصیل سمندری،تحصیل گوجرہ،تحصیل جڑانوالہ ،چک جھمرہ ،تاندلیاانوالہ کے ذمہ داروں سے ملا قات کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر محمد آصف رضاقادری ،ملک اصغر خان ،حافط زاہد قادری،محمد عابد چشتی ،محمد ساجد قادری ،محمد کاشف،مو لانا امجد لطیف ،ڈاکٹر خاور خان ،حافظ محمد حسن ،مو لانا محمد امین،مولانا محمد فرحان قادری و دیگر بھی موجود تھے۔محمد زاہد حبیب قادری نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سعودی عرب کی اس فرقہ وارانہ پالیسی اور پا کستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند نہ کی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ملک میں پہلے سے ہی مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔نوازشریف سعودی عرب کی حکومت کو پا کستان مسلکی بنیادوں پر فرقہ واریت کو ہوا دینے باز کریں۔
َََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِ———————
——————
مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لئے صحت مند ماں اور بچہ ناگزیر ہیں،حاجی محمد الیاس انصاری
ملک میں ماں وبچہ کی اموات بڑھنے کی بڑی وجہ تعلیم کی کمی،غربت،ماحولیاتی آلودگی اور بیماری ہے
فیصل آباد (ایچ ایس این)آئندہ مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لئے صحت مند ماں اور بچہ ناگزیر ہے اور ان سہولتوں کی فراہمی کے لئے جاری کوششوں کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ملک میں ماں وبچہ کی اموات بڑھنے کی بڑی وجہ تعلیم کی کمی،غربت،ماحولیاتی آلودگی اور بیماری ہے۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد الیاس انصاری صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،میڈم وحیدہ افتخار ڈی اوسوشل ویلفیئرلیڈی ڈاکٹر ثمینہ کوثر اور ڈاکٹر ظفر الحسن نے رورل وومن اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی فیصل آباد کے زیراہتمام سوشل ویلفیئر کمپلیکس ہال فیصل آباد میں ماں وبچہ کی صحت بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا دائرہ کار پسماندہ علاقوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو بھی آگاہی ہوسکے۔اس سلسلہ میں انہوں نے سوسائٹی کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔سوسائٹی کی نو منتخب صدرمسز عالیہ ظفر نے سوسائٹی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت دو عدد زچہ وبچہ سینٹرز،انڈسٹریل سکول چلانے کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپ لگا کر ماں وبچہ کی صحت بارے آگاہی مہم چلارہی ہے۔اب سوسائٹی اگلے ماہ تیسرا زچہ وبچہ سینٹر گرین ٹائون میں قائم کرے گی اور سوسائٹی ہر15دن بعد دیہی اور سٹی علاقوںکی یونین کونسلوں میں ماں وبچہ کی صحت بارے آگاہی پروگرام شروع کررہی ہے اس سیمینار سے سوسائٹی کی چیئرمین نسیم اختر،شبنم جاوید ملک،مس بخاری،ڈاکٹر شمیم اختر،محمد ارشد انصاری اور سمیرااسلم نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل سوسائٹی کے 2014-15کے نومنتخب عہدیداران وایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے مہمان خصوصی حاجی الیاس انصاری ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر میڈم وحیدہ افتخار نے حلف لیا۔
َََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِ———————
——————
باری باری ملک کو لوٹنے والی پارٹیوں کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نئے انقلاب کی بنیاد رکھے گی، راحیل منہاس
فیصل آباد ( ایچ ایس این)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر احمد راحیل منہاس اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے کہا ہے کہ باری باری ملک کو لوٹنے والی پارٹیوں کیخلاف نئے انقلاب کی بنیاد رکھے گی اور عوام کو مفاد پرست حکمرانوں سے نجات دلا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ باری باری حکومت کی جاتی تھی۔ اب عوام پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کو زبان دیدی ہے ۔ اب نوجوانوں کی سوچ مثبت سمت میں تبدیل ہو چکی اور جو تبدیلی عمران خان ملک میں چاہتے ہیں وہ عوام کی طاقت سے اب آنیوالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کمر توڑ مہنگائی سے جینا محال کر رکھا ہے ۔ بحران اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ قومی اداروں کی نجکاری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ایسا ہوا تو سینکڑوں افراد بیروزگار ہو جائیں گے اور مسائل کی ایک نئی دلدل میں عوام کو دھکیل دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت خود مسائل کا شکار ہو جائے گی کیونکہ تحریک انصاف کیلئے ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شکست دینا اب مشکل نہیں۔
َََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِ———————
——————
پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ڈویژن سطح پر 5 ویں مرحلہ کی کھیلوں کا آغاز کر دیا گیا
پرچم کشائی کی دلکش تقریب، تیکو انڈو، سر پر اینٹ توڑنا، بازوئوں کی طاقت سے بلاک توڑنے، کراٹے، جمناسٹک ودیگر کھیلوں کا مظاہرہ
فیصل آباد (ایچ ایس این)پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ڈویژن سطح پر 5 ویں مرحلہ کی کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں رنگارنگ افتتاحی تقریب زرعی یونیورسٹی کے اتھلیٹک گرائونڈ میں منعقد ہوئی۔ ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید، ڈی سی او نورالامین مینگل، ڈویژنل کنوینر سپورٹس یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل/ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال ناگرا، ایم پی ایز حاجی خالد سعید، نعیم اللہ گل کے علاوہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر میاں زبیر انور، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز، اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) مہر شفقت اللہ مشتاق، چاروں اضلاع سے کھیلوں کے کوارڈی نیٹرز و منتظمین کھلاڑی اور شائقین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔مہمانان خصوصی نے فضاء میں رنگ برنگے غبارے چھوڑ کر ڈویژنل سطح کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی دلکش تقریب کے علاوہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کی ٹیموں کے مابین تیکو انڈو، سر پر اینٹ توڑنا، بازوئوں کی طاقت سے بلاک توڑنے، کراٹے، جمناسٹک، خصوصی بچوں اور جنرل پبلک کے مابین مختلف پیمائشوں کی الگ الگ دوڑیں، خصوصی بچوں کی ویل چیئر ریس، رسہ کشی، آرم ریسلنگ، کبڈی میچ کے علاوہ دیگر کھیلوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر سردار اکرم جاوید نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر جاری پنجاب یوتھ فیسٹیول کی بدولت قوم کے نوجوانوں میں تازہ ولولہ پیدا ہوا ہے جس سے انہیں اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کی پر جوش شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کے جذبے کی بدولت ترقی کی نئی رائیں کھلتی ہیں۔انہوں نے ڈویژنل سطح پر کھیلوں کے شاندار انعقاد پر ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا کہ صحت مند مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوو نما ہوتی ہے بلکہ انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ مقاصد پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے حاصل ہورہے ہیں۔ ڈویژنل کنوینر سپورٹس یوتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل/ ایم پی اے چوہدری ظفراقبال ناگرا نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی اعلیٰ سوچ کا حامل ایسا انقلابی قدم ہے جس کی بدولت کھیلوں و دیگر ایونٹس کی وسیع سرگرمیاں جاری ہیں جس سے قوم میں مایوسی اور نا امیدی کا خاتمہ اور نئی امنگیں پیدا ہوئی ہیں جو کہ صحت مند معاشرے کے لیے انتہائی سودمند ہے۔ایم پی ایز حاجی خالد سعید اور نعیم اللہ گل نے کہا کہ نوجوانوں کے جذبوں میں تازگی برقرار رکھنے کے لیے پنجاب یوتھ فیسٹیول احسن اقدام ہے۔
َََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِ———————
——————
اسسٹنٹ کمشنرز، اپنے علاقوں میںنہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے بھرپور اپریشن کریں ،ڈی سی او نورالامین مینگل
فیصل آباد (ایچ ایس این)ڈی سی او نورالامین مینگل نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میںنہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے بھرپور اپریشن کریں اور اگر نہری پانی کی چوری کے واقعات میں محکمہ انہار کے سٹاف یا فارمرز آرگنائزیشن کے نمائندوں کی ملی بھگت پائی جائے تو ان کے خلاف بھی مقدمات درج کرانے سے گریز نہ کیا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت نہری پانی کی چوری سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اجلاس کے دوران جاری کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں نہری پانی کی چوری کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دیں جس میں محکمہ انہار، پولیس اور زمینداروں کے نمائندوں کو شامل کر کے کامیاب چھاپے مارے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے محکمہ انہار کے افسران سے کہا کہ وہ نہروں کی ٹیل پر واقع کھیتوں کی آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں کاشکاروں کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔ ڈی سی او نے کہا کہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے جامع حکمت عملی پر کام ہونا چاہیے اور ضلع میں کسی جگہ پر بھی نہری پانی کی کمیابی یا چوری کی شکایت سامنے نہ آئے۔
َََََََََََََََََََََََََََََََََِِِِِِِِ———————
——————