ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت ملک قیصر محمود گجر نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی مناسب رہنمائی محکمہ جات کے مشوروں سے زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہو سکتی ہے، دیہی سرکل میں کاشکاروں کی رہنمائی کے لئے سیمینارز اور ورکشاپس ماہانہ کی بنیاد پر منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام موضع ملپور میں فارمرز ڈے کے انعقاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا موضع ملپور میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام کاشکاروں کی رہنمائی کے لئے فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کی صدارت چئیرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں ملک محمد دائود نے کی۔
شرکاء تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ملک طاہر نے محکمہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کاشکاروں کو زیادہ سے زیادہ اجناس کی پیداور بڑھانے کی مفید معلومات فراہم کیں، تقریب میں گردونواح کے کاشتکار وں سمیت متعدد افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ،ملک قیصر گجر نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے جہاں کسانوں کو مفید معلومات ملتی ہیں وہیں پر کاشتکاروں کو ایک جگہ جمع ہو کر ایک دوسرے کے معاملات سے بھی آگاہی حاصل ہوتی ہے اور وہ بہتر انداز میں اپنی فصلوں کی پیداور بڑھا سکتے ہیں اور فصلوں کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بیماریوں کے بچائو سے بھی آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا2-4-2016 موبائل نمبر0300-5128038