زراعت کی ترقی کے لئے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مسلسل کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے۔محمد ارشد

Agriculture

Agriculture

لاہور: پاکستان میڈیکل وٹرنری کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک اور زراعت کی ترقی کے لئے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مسلسل کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے۔

دو روزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگرس کے انعقاد سے کسانوں میں شعور اجاگر ہوا اور انہیں جدید علم بارے آگاہی ملی ۔اس طرح کی کانفرنس انعقاد حکومت اور نجی شعبے مل کر مسلسل کریں ۔ہمارے پاس زرعت اور لائیوسٹاک کو بہتر بنانے ک لئے وسائل کی کمی نہیں ہے ۔صرف ان وسائل کو درست سمت میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کانگرس میں جنہیں گولڈ میڈل ملے ہیں وہ اپنے شعبہ کی نمایاں شخصیات ہیں ۔ان گولڈ میڈل ہولڈرز کو معاشرہ میں نمایاں مقام دیا جائے اور ان کی عزت کی جائے تاکہ وہ اسی رفتار سے اپنے شعبہ میں کام کریں ۔اعلی حکومتی شخصیات ان گولڈ میڈل ہورلڈز سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ لائیوسٹاک اور زراعت کے متعلق پالیسی میں ان کی آرا ء بھی شامل ہوں۔ محکمہ لائیو سٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے ملازمین کے مسائل حل کرانے پر سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کے شکر گزار ہیں۔