جماعت اہل سنت پنجاب کے نائب صدر حضرت خواجہ فقیر محمد باروی گزشتہ روز ملتان کے ایک ہسپتال میں علالت کے بعد انتقال کر گئے

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) جماعت اہل سنت پنجاب کے نائب صدر حضرت خواجہ فقیر محمد باروی گزشتہ روز ملتان کے ایک ہسپتال میں علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ جن کی نماز جنازہ دربار حضرت پیر بارو شریف پر پیر احمد حسن سواگ نے پڑھائی۔ اس موقع پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن، صاحبزدہ علامہ عبدالرحمن الحسنی شاہ والا، ڈی پی او لیہ غازی محمد صلاح الدین، علامہ فضل الرحمن پروا، علامہ محمد یوسف اظہری، صاحبزادہ افتخارالحسن، ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ (سنیٹر)، صاحبزادہ رشید سعید کاظمی، پیر زید شاہ موسیٰ زئی شریف، صاحبزادہ غفورالحسن آف جنجو شریف، صاحبزادہ محبوب الحسن سواگ پیر سید ثناء اللہ شاہ، قاری اشفاق سعیدی گولڑوی ، صاحبزادہ محمد احسن پپلاں، صاحبزادہ مولٰنا نصراللہ، صاحبزادہ مولٰنا ظفر اللہ نواں جنڈانوالا، صاحبزادہ محبوب سلطان آف سلطان باہو، علامہ شوکت علی سیالوی، پیر فدا حسین شاہ نقشبندی، مولانا رمضان باروی، مولانا شریف باروی آف ملتان، مفتی عبدالشکور آف راولپنڈی، پیر ذولقرنین شاہ آف پیر جگی شریف، پیر مجاہد حسین شاہ آف احسان پور، صاحبزادہ غلام غوث اٹل شریف، سید عتیق الرحمن شاہ (جج) حاجی محمد شاکر مدینہ شریف ، حاجی محمد اسلم حویلی لکھا، مہر اعجاز اچلانہ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری، سردار غلام فرید خان میرانی سابق ایم این اے ، ملک نیاز احمد جکھڑ سابق ایم این اے سمیت شمع رسالت کے پروانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ لوگ دھاڑین مار مار کر رو رہے تھے۔

News

News

News

News