سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا

Sahibzada Hamid Raza Qadri

Sahibzada Hamid Raza Qadri

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحامد رضا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمدحامد رضا نے کہا ہے کہ چوہدری نثارکا نہتے اور پرامن شہریوں کو دہشت گرد کہنا خود بہت بڑی دہشتگردی ہے۔کل تک طالبان کی سرپرستی کرنے والے نام نہاد وزیر داخلہ کس منہ سے پرامن لوگوں کو دہشتگرد قرار دے، مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی جیسے مقدس ادارے میں فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں جو امریکہ کی کاسہ یسی کرتے ہوئے اسلام اور پاکستان کو بدنام کررہے ہیں ۔ پاک فوج کو کمزور اور بدنام کرنا حکومتی ایجنڈا ہے۔ جاوید ہاشمی کی پاک فوج پر الزام تراشی افسوسناک ہے۔ حکومت بلاوجہ فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہی ہے۔ جاوید ہاشمی خود جنرل ضیاء کی کابینہ کا حصہ رہے ہیں۔ نوازشریف کا نام جمہوریت نہیں کہ ان کے استعفیٰ سے جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ قوم جمہوریت کے نام پر مسلط خاندانی بادشاہت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔ موجودہ جمہوریت اصلی نہیں نقلی ہے۔ پی ٹی وی پر قبضے کا ڈرامہ حکومت نے خود رچایا تاکہ انقلاب مارچ کو بدنام کیا جا سکے۔ جمہوری ہٹلروں کے ہاتھوں ملک محفوظ نہیں۔ جمہوریت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا گیا ہے۔ حکمران جمہوری سوچ اور جمہوری کلچر سے عاری ہیں۔ حکمران غیرملکی آقائوں کے اشارے پر پاک فوج کی کردارکشی کر رہے ہیں۔ موجودہ حکمران ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ جاوید ہاشمی مہران بینک سکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مفاد پرست سیاسی آمروں نے جمہوریت اور سیاست پر قبضہ کر رکھا ہے اور جمہوریت قبضہ گروپوں کا ایک جتھہ بن کر رہ گئی ہے۔ شریف برادران کی اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش نے ملک دائو پر لگا رکھا ہے۔ اس وقت پاکستان صرف امیروں کا پاکستان ہے۔ انقلاب آنے سے پاکستان غریبوں کا پاکستان بنے گا۔ پوری قوم حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی سزا بھگت رہی ہے۔ پاک فوج پر پوری قوم کو فخر ہے اور فوج سیاست سے لاتعلق ہے۔ جنرل ضیاء کے معنوی بیٹے نواز شریف جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔ موجودہ پاکستان میں عوام حکمرانوں اور ان کی اولادوں کی غلامی تلے سسک رہی ہے۔

………………………….
…………………………….
اہلسنّت راہنمائوں کی صاحبزادہ حامد رضا اور طاہرالقادری پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی مذمت
اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ) نیشنل مشائخ کونسل کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیر سیّد محمد اقبال شاہ، تحفظ ِ ناموسِ رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد علی نقشبندی، انجمن طلبائے اسلام کے ترجمان محمد اکرم رضوی اور سنی اتحاد کونسل لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اور ڈاکٹر طاہر القادری پر دہشت گردی کے مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کا مقدمہ تو وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر درج ہونا چاہیے جن کے حکم پر پرامن مظاہرین پر ظلم و تشدد کی نئی تاریخ رقم کی گئی۔ دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ آواز اٹھانے والے قائدین پر دہشت گردی کا مقدمہ عائد کرنا شرمناک ہے۔ ظالم حکمران مظلوموں کو انصاف دینے کی بجائے الٹا ان پر جھوٹے مقدمات درج کر رہے ہیں لیکن حکمران یاد رکھیں کہ اہل حق جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ حکمران بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ظالم اور قاتل حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔
اسد رفیق (میڈیا سیل)
0312-7722854