کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شاہ فیصل کالونی میں مجلس علماء اہلسنت شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام فرانس کے جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف “عظمت نام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احتجاجی ریلی “سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث علامہ غلام جیلانی نے کہاکہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔
ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کرے گا احتجاجی ریلی سے مجلس علماء اہلسنت شاہ فیصل ٹائون کے سر پرست اعلیٰ مفتی نور الہادی نعیمی ،علامہ غوث چشتی ،علامہ فیض الہادی ،علامہ عبدالصمد نعیمی ،قاری عبدالرزاق سیالوی ،علامہ صادق نقشبندی،علامہ ساجد نقشبندی ،علامہ عبدالوارث قادری،علامہ نثار قادری علامہ احمد منیر ،علامہ رئیس نوری ،علامہ سجاد سیالوی ،سید ریاض اشرفی ،محمد فیصل اور دیگر علماء اکرام تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔
علماء اکرام نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت محمد ی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل اور مسجدوں کو آباد کرکے گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شکست فاش دینگے علماء اکرام اور تاجر ان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ،پاکستان میں فرانسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانس سے پاکساتی سفارت کار کو فوراً واپس بلایا جائے علماء اہلسنت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ممالک کاسے نفرت کے اظہار کے ساتھ ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔