کراچی (جیوڈیسک) انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما ڈاکٹر فیاض اور ان کے ڈرائیور کے قتل کے بعد سی ایم ہائوس کے قریب دیا جانے والا احتجاجی دھرنا انتظامیہ کی جانب سے آج وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی یقین دہانی کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔
کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد فیاض اور ان کے ڈرائیور کے قتل کے بعد اہلسنت والجماعت کی جانب سے مقتولین کی میتوں کے ہمراہ سی ایم ہائوس کے باہر دھرنا دیا گیا تھا۔ اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے انتظامیہ کی جانب سے آج دوپہر وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کی یقین دہانی پر احتجاجی دھر نا ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں وہ سیکورٹی کا مسئلہ اٹھائیں گے، اس سے پہلے بھی ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہمیں اور ہمارے رہنماوں کو سیکیورٹی دی جائے۔