مصطفی آباد/للیانی: صاحزادہ پیر سید غلام محی الدین شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہلبیت سے محبت کے بغیر کسی بھی شخص کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا،آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہی ایمان کی نشانی ہے، جیو ٹی وی چینل نے اہلبیت کی توہین کرکے نا قابل معافی جرم کیا ہے اسے ہر صورت بند ہونا چاہئے، مسلمان جیو سے نفرت کا اظہار کرکے اہلبیت سے محبت کا ثبوت دیں اور جیو کا مکمل بائیکاٹ کریں یہ ایمان کا تقاضا اور نشانی ہے، انہوں نے پیمرا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جیو ٹی وی چینل کو بند کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرے۔
جیو کے مارننگ شو میں اہل بیت کی شان میں انتہائی گستاخی کی گئی جس سے نہ صرف پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اس مسئلہ پر ابھی تک حکومتی خاموشی معنی خیز ہے , جیو ٹی وی چینل کی اس گستاخانہ حرکت پر پورا پاکستا ن سراپا احتجاج ہے اور جیو ٹی وی چینل کی بندش کا مطالبہ کر رہا ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس چینل کی نشریات پر فوری پابندی لگائے تاکہ عوام کا غم و غصہ ٹھنڈا ہو سکے اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔