اہل بیت کی تعلیمات انسان کو عالم بنا دیتی ہیں، مولانا گوہر رضاقمی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مولانا گوہر رضاقمی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں جاری دہشت گردی قرآن و اہلبیت کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے اگر امت مسلمہ کو معرفت امام حسین حاصل ہوجائے تو دنیا کے تمام مسائل پر قابو پایہ جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکم صفر المظفرکی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا گوہر رضا قمی نے مزید کہا کہ ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے اور اس کے پیچھے بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔

اہل بیت کی تعلیمات انسان کو جاہل سے عالم بنادیتی ہیں ذکر حسین کو روکنے کا مقصد ہی ہمیں اسلامی تعلیمات سے دور کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتیں مقصد امام حسین کے ذریعے دہشت گردی اور ذلتوں کا خاتمہ کرکے پوری دنیا میں اسلامی نظام راج کر سکتی ہیں۔